15 مئی، 2016، 12:25 PM

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ اطلاعات کےمطابق پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف صوبے بھرسے آئے اساتذہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر جمع ہوئے لیکن جب احتجاج کے باوجود کسی سرکاری نمائندے نے رابطہ نہ کیا تو اساتذہ نے فیصل چوک میں دھرنا دے دیا، اساتذہ کے دھرنے کو 22 سے زائد گھنٹے گزرنے کے باوجود محکمہ تعلیم یا وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کوئی نمائندہ مذاکرات کے لئے نہیں پہنچا لیکن تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے اساتذہ سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچ گئے۔

اساتذہ کے احتجاج کے باعث مال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کی نجکاری کا مطلب تعلیم فروشی ہے جو ہم کسی بھی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

News ID 1864015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha