22 جنوری، 2016، 1:48 PM

فیصل آباد میں لڑکیوں کے اسکول کے باہر فائرنگ سے خوف ہراس پھیل گیا

فیصل آباد میں لڑکیوں کے اسکول کے باہر  فائرنگ سے خوف ہراس پھیل گیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں لڑکیوں کے ایک سرکاری اسکول کے باہر ہوائی فائرنگ کے بعد خوف ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے فوری طور پر اسکول کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں لڑکیوں کے ایک سرکاری اسکول کے باہر ہوائی فائرنگ کے بعد خوف ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے فوری طور پر اسکول کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے گورنمنٹ گرلز اسکول کے قریب فائرنگ کے بعد طالبات خوف زدہ ہوگئیں اور اسکول میں بھگڈر مچ گئی.اسکول کے اساتذہ نے فوری طور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اہلکاروں کی بھاری نفری اسکول پہنچ گئی۔پولیس نے اسکول کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی اسکول کے باہر جمع ہوگئی اور انھوں نے احتجاج بھی کیا.احتجاج کے دوران بعض افراد نے اسکول کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی، بعد ازاں طالبات کو چھٹی دے کر گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل خیبر پختونخواہ میں چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اس حملے نے 16 دسمبر 2014 کو پشاور میں ہونے والے آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کی یاد تازہ کر دی کیونکہ یہ حملہ بھی اسی طرز پر کیا گیا تھا. اطلاعات کے مطابق پاکستان میں وہابی دہشت گرد عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور دہشت گردوں کو وہابی مدارس اور اداروں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News ID 1861245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha