کینیڈا میں اسکول میں فائرنگ سے5 افراد ہلاک

کینیڈا میں اسکول میں فائرنگ سے5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں اسکول میں فائرنگ سے5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے تصدیق کردی ہے کہ صوبے سَسکاچَوّن کےقصبے لالوشے کے اسکول میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے  ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویناک ہے، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد کمیونٹی اسکول کی دونوں عمارتوں کو بند کردیا گیا ہے،جہاں تقریبا 9 سو طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

News Code 1861273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =