مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کراچی کے علاقے پاک کالونی میں موٹرسائیکل پرسوارنامعلوم افراد ہوٹل پربیٹھے لوگوں پراندھا دھند فائرنگ کرکے فرارہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پرہی جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طورپرسول اسپتال پہنچایا گیا تاہم 3 زخمی راستے میں ہی دم توڑگئے جب کہ ایک طبی ماداد کے دوران جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ہے جب کہ روزمرہ کاروبار زندگی معطل ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے4 رینجرز اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔
![کراچی میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک کراچی میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک](https://media.mehrnews.com/old/Larg1/1393/03/11/IMG13574039.jpg)
پاکستان کے شہر کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1859741
آپ کا تبصرہ