4 ستمبر، 2016، 11:06 AM

پاکستان تحریک انصاف کا عید کے بعد رائے ونڈ کی طرف مارچ کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا عید کے بعد رائے ونڈ کی طرف مارچ کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پانامہ لیکس پر اپوزیشن کے ٹی او آر کے جواب نہ دینے پر عید کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی قیامگاہ رائے ونڈ کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پانامہ لیکس پر اپوزیشن کے ٹی او آر کے جواب نہ دینے پر عید کے بعد وزیر اعظم کی قیامگاہ رائے ونڈ کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سربراہی میں لاہور کے علاقے شاہدرہ سے تحریک انصاف کا احتساب مارچ چیئرنگ کراس پہنچا، راستے میں احتساب مارچ میں تحریک انصاف کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جب کہ عمران خان نے مختلف مقامات پر کارکنان سے مختصر خطاب کیا۔ عمران خان کے ہمراہ کنٹینر پر جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود ہیں۔ چیرنگ کراس پر احتساب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقتور طبقہ قتل کے بعد بھی بچ سکتا ہے کیوں کہ پاکستان کا نظام عدل ان کرپٹ مگرمچھوں کو نہیں پکڑسکتا جو پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں اور چوروں کو بھی پالتے ہیں، ان وزرا اور کاروباریوں کو بھی نہیں پکڑتے جو کرپشن میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیرمین نیب ہمارے ٹیکس کے پیسے پر پل رہے ہیں تو ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ شریف خاندان سے پوچھیں لیکن وہ شریف خاندان کے نوکر ہیں اس لیے وہ خاموش بیٹھیں ہوئے ہیں جب کہ ہم پاکستان کے تمام اداروں سے ڈیمانڈ کرتے ہیں اور بڑے ادب سے سپریم کورٹ سے بھی انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں اور پارلیمنٹ نے ہمیں انصاف نہیں دیا اس لیے ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے اور میں عوام سے پوچھنے آیا ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتا ہوں کہ آپ کو فیلڈ مارشل بنانے کی پیشکش کے ذریعہ خریدنے کی کوشش کی لیکن آپ نے ٹھکرادیا جب کہ میں ان ججز، میڈیا ہاؤسز اور پولیس والوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جن کو خریدنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

News ID 1866678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha