مہر خبررسان ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق و شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی کے نائب ہاشم نصیف جاسم الحیالی ایک حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عراقی فوج نے دیالی گورنری کے شمالی علاقے ابو صیدا کے قریب المخیسہ کے مقام پردہشت گردوں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران " داعش " کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے معاون کو ہلاک کر دیا ہے۔
عراقی وزارت دفاع کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی دجلہ آپریشنل فورس کی اس کارروائی کے دوران ہاشم نصیف جاسم الحیالی کو ہلاک جب کہ اس کے متعدد ساتھی زخمی ہو گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ