مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی رضاکار فورس نے صوبہ دیالی میں ایک کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد تنظيم داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی کے اعلی معاون کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ دیالی کی سلامتی کونسل کے سربراہ صادق الحسینی نے عراق کیر ضاکار فورس نے داعش کے اہم کمانڈر اور ابو بکر بغدادی کے اعلی معاون ابو یعقوب العراقی کو حمرین علاقہ میں ہلاک کردیا ہے۔ صادق الحسینی نے کہا کہ ابو یعقوب العراقی کی ہلاکت داعش کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔
آپ کا تبصرہ