مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور بنگلہ دیش میں آج عیدالفطر مذہبی عقید ت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے جہاں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ہیں ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے جہاں عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ ہندوستان میں عیدالفطر کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع دارالحکومت نئی دلی کی جامع مسجد میں ہوا جہاں نما زکے لیے ہزاروں افراد موجود تھے جب کہ جامع مسجد کے شاہی امام سید امام بخاری نے نماز عید پڑھائی۔ نماز عید کے موقع پر جامع مسجد دہلی کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں کلکتہ ، جے پور، گھورپور، احمد آباد اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ جبکہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں کل عیدالفطر منائی گئی ادھر بنگلہ دیش میں بھی آج عیدالفطر کے لیے نماز عید کے اجتماعات ہوئے جہاں دارالحکومت ڈھاکہ سمیت مختلف شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے جہاں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے ہیں ۔
News ID 1865304
آپ کا تبصرہ