مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے بیٹے ولیعہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان رواں ماہ امیرکہ کا دورہ کریں گے سعودی ملیعہد کو بادشاہ بننے کے لئے امریکی حمایت کی سخت ضرورت ہوتی ہے کیونکہ امریکہ کی حمایت کے بغیر سعودی عرب کا کوئي بادشاہ بن نہیں سکتا۔ اطلاعات کے مطابق محمد بن سلمان امریکی صدراوبامہ اور وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے بھی ملاقات کریں گے۔ سعودی ولیعہد یمن جنگ اور شام کے بحران کے بارے میں بھی امریکی حکام سے تبادلہ خيال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے سعودی عرب کو یمنی بچوں کے بےرحمانہ قتل عام پر بلیک لسٹ میں قراردیدیا ہے جسے سعودی عرب پر اقوام متحدہ کی زبردست چوٹ قراردیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا آئندہ بادشاہ بننے کے لئے امریکی حکام کی حمایت کی سخت ضرورت ہے اس لئے وہ امریکہ کی قربت حاصل کرنےکے لئے امریکہ کی لمبی لمبی تعریفیں بھی کررہے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق کوئی بھی عرب بادشاہ امریکی حمایت کے بغیر بادشاہت تک نہیں پنہچ سکتا۔
سعودی ولیعہد امریکہ کا دورہ کریں گے/سعودی بادشاہ بننے کے لئے امریکی رضایت ضروری
سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے بیٹے ولیعہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے سعودی ولیعہد کو بادشاہ بننے کے لئے امریکی حمایت کی سخت ضرورت ہوتی ہے کیونکہ امریکہ کی حمایت کے بغیر سعودی عرب کا کوئي بادشاہ بن نہیں سکتا۔
News ID 1864496
آپ کا تبصرہ