مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی کابینہ نے ولیعہد محمد بن سلمان کے دورہ امریکہ سے قبل جوہری توانائی پروگرام کی قومی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکہ سے چند روز قبل دی گئی ہے۔ ولیعہد محمد بن سلمان 19 سے 22 مارچ تک امریکہ کا تین روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ امریکہ سے جوہری معاہدہ طے کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔
![سعودی عرب کا جوہری پروگرام بنانے کا منصوبہ سعودی عرب کا جوہری پروگرام بنانے کا منصوبہ](https://media.mehrnews.com/d/2018/01/06/3/2682255.jpg)
سعودی عرب کی کابینہ نے ولیعہد محمد بن سلمان کے دورہ امریکہ سے قبل جوہری توانائی پروگرام کی قومی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
News ID 1879389
آپ کا تبصرہ