افغان سکیورٹی فورسز کا 99 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

افغان سکیورٹی فورسزنے ملک بھرمیں آپریشن کے دوران 99 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کادعویٰ کیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسزنے ملک بھرمیں آپریشن کے دوران 99 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کادعویٰ کیاہے۔ افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان کے مطابق طالبان کے خلاف34 صوبوں میں کارروائی جاری ہے، آپریشن کے دوران99 شدت پسندہلاک اور 60 زخمی ہوگئے، آپریشن میں ایئرفورس کے لڑاکا طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ وزارت دفاع کاکہناہے کہ آپریشن کے دوران16 افغان اہلکار بھی مارے گئے۔ شدت پسندوں نے شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے17 افرادکواغوا کرلیاہے۔ ان تمام افرادکوصوبہ سرائے پل کے ضلع سن چراک میں سفر کے دوران اغواکیا گیا۔ صوبائی گورنرکے ترجمان ذبیح اللہ امانی نے کہاکہ17افرادایک وین میں شہرکے مرکزکی جانب سفر کررہے تھے کہ طالبان نے ان کی گاڑی کوروکا اور اغوا کرلیا۔ دوسری طرف طالبان نے قندوز سے اغواکیے گئے مسافروں میں سے مزید2 افرادکوہلاک کردیاہے۔

News Code 1864476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =