مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی 173 آراء حاصل کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے بھی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں ایرانی پارلیمنٹ کےوہ تیسری بار مسلسل اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔ لاریجانی کے حریف محمد رضا عارف کو 103 ووٹ ملے پارلیمنٹ کے 282 نمائندوں میں سے 281 نمائندوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا جن میں سے 173 نمائندوں نے لاریجانی اور 103 نمائندوں نے محمد رضا عارف کو ووٹ دیا اس طرح اکثریت آراء سے علی لاریجانی ایک بار پھر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں وہ اس سے قبل دو بار مسلسل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپییکر رہ چکے ہیں۔۔
ڈاکٹر علی لاریجانی 173 آراء حاصل کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے بھی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں ایرانی پارلیمنٹ کےوہ تیسری بار مسلسل اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔
News ID 1864351
آپ کا تبصرہ