مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی 237 ووٹ لیکر اسلامی جمہوریہ ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے اسپیکر جبکہ مسعود پزشکیان اور علی مطہری ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ دسویں پارلیمنٹ کے منتخب نمائندوں کے اعتبار نامہ کا جائزہ لیا گيا جس کے بعد علی لاریجانی اور مصطفی کواکبیان اسپیکر کے عنوان سے نامزد ہوئے ووٹنگ کے نتیجے میں مصطفی کواکبیان صرف 11 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ 28 نمائندوں نے وائٹ ووٹ دیا اور لاریجانی 237 ووٹ حاصل کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کی دسویں پارلیمنٹ کے اسپیکر منۃحب ہوگئے ہیں ووٹنگ میں 276 نمائندوں نے شرکت کی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے پارلیمنٹ کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون اور ہمدلی کے ساتھ کام کریں گے۔ مسعود پزشکیان 158 جبکہ علی مطہری 133 ووٹ لیکر بالترتیب پہلے اور دوسرے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔
آپ کا تبصرہ