مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین اپنی تجارتی پالیسیوں کے ذریعے امریکہ کے معاشی نظام کو تباہ کررہا ہے تاہم ہم چین کو مسلسل اس کام کی اجازت نہیں دیں گے۔ امریکی ریاست انڈیانا میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی تجارتی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنی تجارتی پالیسیوں کے باعث مسلسل امریکہ کا معاشی ریپ کررہا ہے تاہم ہم چین کو اس کام کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ اس کی وجہ سے امریکی کاروبار اور ملازموں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم اس پالیسی کو بدلنے جارہے ہیں اور ہم بدل دیں گے کیونکہ ہم چین سے زیادہ طاقتور ہیں۔
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین اپنی تجارتی پالیسیوں کے ذریعے امریکہ کے معاشی نظام کو تباہ کررہا ہے تاہم ہم چین کو مسلسل اس کام کی اجازت نہیں دیں گے۔
News ID 1863743
آپ کا تبصرہ