25 جولائی، 2016، 4:58 PM

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ کو عالمی تجارتی ادارہ سے نکالنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ کو عالمی تجارتی  ادارہ سے نکالنے کا اعلان

امریکی ریپبلکن پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر منتختب ہوگئے تو وہ امریکہ کو عالمی تجارتی ادارہ سے نکال لیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریپبلکن پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر منتختب ہوگئے تو وہ امریکہ کو عالمی تجارتی  ادارہ سے نکال لیں گے۔اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو کمپنیاں بیرون ممالک مینو فیکچرنگ کریں گی جیسا کہ  NAFTA میکسیکو کی پارٹنر بنی ہوئی ہے اس پر سزا کے طورپر 30  فیصد تک  درآمدی ٹیکس عائد کیا جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر منتختب ہوگئے تو امریکہ کو عالمی تجارتی  ادارہ سے نکال لیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ کے عالمی تجارتی ادارے سے نکلنے سے عالمی تنظیم (WTO) متاثر ہو گی تو اس کی کوئی پروا نہیں،  WTO  تباہ کن ہے ہم اس سے دوبارہ مذاکرات کریں گے یا اس تنظیم سے باہر نکل آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ مختلف عالمی موضوعات پر اپنے مننازعہ بیان داغنے کی وجہ سے معروف ہوگئے ہیں۔

News ID 1865750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha