مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو کے سابق صدر فلیپی کالڈیرون نے امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اس دور کا ہٹلر قراردیا ہے.
میکسیکو کے سابق صدر نے کہا کہ ٹرمپ کا مہاجرین مخالف رویہ اور بیانات تمام مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ وہ ان کے خلاف ہے جو رنگ میں ان سے مختلف ہیں اور یہ ایک نسل پرستانہ بات ہے. کالڈیرون کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کے سماجی خوف کو استعمال کر رہے ہیں جیسا کہ ہٹلر نے اپنے وقت میں کیا تھا، سابق صدر کالڈیرون کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نسل پرست ہیں اور ان کو دوسری جنگ عظیم سے قبل جرمنی میں ابھرنے والے نازی رہنما اڈولف ہٹلر کی طرز کا رہنما سمجھنا چاہیے۔
کالڈیرون کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی ریپبلکن پرائمریز میں فتوحات سے دنیا بھر میں امریکہ مخالف جذبات کو تقویت مل رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ