12 فروری، 2016، 12:32 AM

امریکہ میں سیاسی رویوں میں بہتری کے بجائے ابتری آئی ہے

امریکہ میں سیاسی رویوں میں بہتری کے بجائے ابتری آئی ہے

امریکی صدر باراک اوبامہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے دور اقتدار میں امریکہ میں پائے جانے والے سیاسی رویوں میں بہتری کی بجائے ابتری آئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے دور اقتدار میں امریکہ میں پائے جانے والے سیاسی رویوں میں بہتری کی بجائے ابتری آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست الینوائے کے مقام اسپرنگ فیلڈ میں پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے پہلے مرحلے نیو ہمشائر پرائمری میں ہیلری کلنٹن کی برنی سینڈر کے مقابلے میں شکست کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے سیاسی رویوں کوبہتر بنانا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں درپیش چیلنجز کے مقابلہ میں ہماری سیاسی استعدادکم تر ہے۔یاد رہے کہ صدر اوبامہ نے نو سال پہلے سپرنگ فیلڈ سے ہی اپنے صدارتی سفر کا آغاز کیا تھا۔ نیو ہمشائر پرائمری میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ساتھی جان کسیش کو شکست دی اور10دوسرے ریپبلکن صدارتی امیدوار دستبردار ہو گئے۔نیو ہمشائر پرائمری میں ڈیموکریٹس میں ہیلری کلنٹن نے پارٹی کے 38 فیصد اور برنی سینڈرز نے 60 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔

News ID 1861761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha