سعودی عرب نے نریندر مودی کو سب سے بڑا سول ایوارڈ عطا کردیا

سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ سعودی عرب کے دوران سعودیہ کا سب سے بڑا سول ایوارڈ عطا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ سعودی عرب کے دوران سعودیہ کا سب سے بڑا سول ایوارڈ عطا کیا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو سعودی عرب کا سب سے بڑا سول اعزاز " شاہ عبدالعزیز ایوارڈ" دیا گیا ہے۔ اتوار کو ہندوستانی وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے اور اسٹریٹجک تعاون سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

News Code 1863048

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =