3 اپریل، 2016، 12:25 AM

بھارتی وزير اعظم سعودی عرب پہنچ گئے

بھارتی وزير اعظم سعودی عرب پہنچ گئے

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ توانائی،سکیورٹی اور تجارتی تعلقات پر سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےبی بی سی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ توانائی،سکیورٹی اور تجارتی تعلقات پر سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے مطابق بھارت سعودی عرب سے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ اور وزیراعظم مودی اس حوالے سے سعودی بادشاہ سے بات چیت کریں گے ۔ نریندر مودی اتوار کو سعودی عرب کے بڑی کاروباری رہنماؤں سے بھی ملیں گے ، سعودی عرب انڈیا کا پانچواں بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 25 ارب ڈالر بڑھ کر48 ارب ڈالر ہو گیا ہے جبکہ سعودی عرب میں 30 لاکھ بھارتی شہری ملازمت کرتے ہیں۔

News ID 1863009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha