مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے شاہدرہ علاقے میں باپ نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بیٹی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ مہوش نے ایک سال قبل انیس نامی شخص سے والد شیر علی کی رضامندی کے بغیر شادی کرلی تھی۔پولیس کے مطابق شیر علی نے اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت نہیں کی اور اپنے گھر آنے سے بھی روک دیا۔پولیس کے مطابق منگل کی رات خاتون کی اپنے شوہر کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد وہ اپنے والد کے گھر پہنچ گئیں اور ان سے معافی مانگی۔پولیس نے بتایا کہ شیر علی نے معذرت قبول نہیں کی تاہم اپنی بیٹی کو گھر میں رہنے دیا۔تاہم صبح کسی چھوٹی سی بات پر شیر علی نے غصے کے عالم میں اپنی بیٹی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا اور گھر سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ کیس رجسٹر کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے شاہدرہ علاقے میں باپ نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بیٹی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔
News ID 1862585
آپ کا تبصرہ