8 جون، 2016، 1:12 PM

لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو زندہ جلا دیا گيا

لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو زندہ جلا دیا گيا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورکےعلاقےفیکٹری ایریا میں پسند کی شادی کرنے پر زینت نامی لڑکی کو مبینہ طور پر زندہ جلا دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورکےعلاقےفیکٹری ایریا میں پسند کی شادی کرنے پر زینت نام کی ایک لڑکی کو مبینہ طور پر زندہ جلا دیا گیا ہے۔پولیس نے زینت کی والدہ پروین کو حراست میں لےلیاہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر زندہ جلا یا گیا ہے ۔ زینت نےچند روز قبل حسن نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس نے زینت کی لاش قبضے میں لےکر پوسٹمارٹم کےلیے بھجوادی ہے۔

News ID 1864597

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha