مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست ایریزونا کے شہر فنیکس میں اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں دو لڑکیاں ہلاک ہو گئی ہیں۔ فینکس کے نواحی علاقے میں واقع اسکول میں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو انہیں دو لڑکیوں کی لاشیں ملیں جن کی عمریں پندرہ سال بتائی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور یہ خود کشی کا واقعہ بھی ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد انتظامیہ نے اسکول بند کردیا ہے۔
امریکہ کی ریاست ایریزونا کے شہر فنیکس میں اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں دو لڑکیاں ہلاک ہو گئی ہیں۔
News ID 1861796
آپ کا تبصرہ