واشنگٹن میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا

امریکی ریاست واشنگٹن میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کر دیا اور پھر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست واشنگٹن میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کر دیا اور پھر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کردیا ۔ امریکی پولیس کے مطابق واشنگٹن کے علاقے بیل فیئرمیں ایک مسلح شخص نے گھر میں فائرنگ کے 4افراد کو قتل کردیا اور خود ہی پولیس کو قتل کی اطلاع دی ۔ جس کے بعد اس نے گھر سے باہر نکل کر خود کو گولی مار کر اپنی  زندگی کا بھی خاتمہ کردیا۔
پولیس کے مطابق گھر سے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 4افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ ایک زخمی لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1862139

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =