مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اامریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے آرلینڈو میں نائٹ کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور42 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جسم سے بم باندھے مسلح شخص نے کلب میں کئی افراد کو یرغمال بنالیا تھا، جسے پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں مسلح شخص جسم سے بم باندھ کر ہم جنس پرستوں کے لئے مخصوص نائٹ کلب میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔ مسلح شخص نے نائٹ کلب کے اندر موجود متعدد افراد کو یرغمال بھی بنائے رکھا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی آرلینڈو میں ایک مسلح شخص نے میوزک کنسٹرٹ کے دوران فائرنگ کر کے امریکن ٹی وی کے مشہور پروگرام ’دی وائس‘ کی گلوکارہ کرسٹینا گریمی کو ہلاک کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ