کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 8 افراد زخمی

امریکی پولیس کے مطابق کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ میں ایک نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی پولیس کے مطابق کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ میں ایک نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اس حادثے کے سلسلے ميں 2 جوانوں کو حراست میں لے لیاگیا ہے جن کی عمر 17 اور 21 سال ہے۔ زخمی ہونے والوں کی عمر بھی 17 سے 28 سال بتائی جارہی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز بھی نیویورک اور نیوجرسی میں فائرنگ کے دو الگ حادثوں میں دو افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔  امریکی دکانوں میں ہتھیاروں کی دستیابی کی  وجہ سے بہت سے لوگوں کے پاس ہتھیار ہیں اور اسی وجہ سے ملک میں قتل کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

News Code 1868116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =