ریاست ورجینیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

امریکی ریاست ورجینیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے شہر چمانڈر کے بس اسٹاپ پر مسلح شخص نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تاہم اس دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار نے بھی حملہ آور پر جوابی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے دیگر 6 افراد میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جب کہ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

News Code 1862982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =