امریکی ریاست مسی سیپی میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

امریکی ریاست مسی سیپی میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار سمیت 8 افراد کو ہلاک کردیاہے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست مسی سیپی میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار سمیت 8 افراد کو ہلاک کردیاہے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہےاطلاعات کے مطابق امریکی ریاست مسی سیپی میں مسلح شخص نے مختلف گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تاہم پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور پہلے سے ہی کئی مقدمات میں مطلوب تھا تاہم حملہ آور نے 8 افراد کو کیوں نشانہ بنایا اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حملہ آور نے ریاست مسی سیپی میں واقع علاقہ لینکلن میں تین گھروں میں فائرنگ کے 8 افراد کو ہلاک کردیا۔

News Code 1872809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =