کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 2  پولیس اہلکار ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے2 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے2    پولیس اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پام اسپرنگس کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق اہلکار علاقے میں گھریلو جھگڑے کو سلجھارہے تھے کہ گھر کے اندر سے ان پر فائرنگ کردی گئی، فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے گھرکو گھیرے میں لے لیا۔

News Code 1867479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =