29 دسمبر، 2025، 3:39 PM

ترکی میں پولیس کا داعش کے خلاف آپریشن؛ 7 اہلکار زخمی

ترکی میں پولیس کا داعش کے خلاف آپریشن؛ 7 اہلکار زخمی

ترکی کے شمال مغرب میں داعشی عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں سات اہلکار زخمی ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے شمال مغرب میں یالووا کے علاقے میں داعشی عناصرا کے خلاف پولیس نے کاروائی کی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں سات اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

ترکی کی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، تی آر ٹی نے اطلاع دی ہے کہ یالووا میں پولیس کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم سات اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی حالت عمومی طور پر ٹھیک بتائی گئی ہے۔

News ID 1937376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha