14 جون، 2016، 1:08 PM

کوئٹہ میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 مسلح دہشت گرد ہلاک 

کوئٹہ میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 مسلح دہشت گرد ہلاک 

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایئرپورٹ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں پولیس اور مسلح دہشت گردوں  کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 حملہ آور مارے گئے جب کہ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایئرپورٹ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں پولیس اور مسلح دہشت گردوں  کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 حملہ آور مارے گئے جب کہ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ایئرپورٹ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ قریبی باغ میں چھپے مسلح دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو دہشت گرد قریبی باغ میں روپوش ہوگئے جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا جس کے نتیجے میں 5  دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے ۔ اس کارروائی میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہہں جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

News ID 1864734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha