افغانستان کے علاقہ سے فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کے 2 فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقے برمل سے پاکستان میں جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں فائرنگ کے نتیجے میں دوسیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقے برمل سے پاکستان میں جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں فائرنگ کے نتیجے میں دوسیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  نامعلوم حملہ آوروں نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقے برمل سے صبح 9 بجکر 46 منٹ پر انگور اڈہ کے مقام پرپاکستانی چیک پوسٹ پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں ادریس خان اور ارشد نامی دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ نائیک سعید زخمی ہوگیا۔ ہلاک  ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کا تعلق 56 پنجاب رجمنٹ سے تھا۔زخمی فوجی اہلکار کو وانا میں فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

News Code 1867644

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =