مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس میں پولیس نے فائرنگ کرکے 14 سالہ مسلح لڑکے کو ہلاک کردیا ہے۔ پولیس نے لڑکے کو مشکوک قراردیکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لڑکا ہلاک ہوگيا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح نوجوان نے پہلے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس آفیسرز نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوا، جبکہ پولیس نے اس کی بندوق قبضے میں لے لی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا، جب پولیس لاس اینجلس کے علاقے میں توڑ پھوڑ کے واقعے کی تحقیقات کر رہی تھی۔ خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں امریکی ریاست لوزيانا اور منیسوٹا میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں 2 سیاہ فام باشندوں کی ہلاکت کے واقعات بھی پیش آئے تھے۔
امریکی شہر لاس اینجلس میں پولیس نے فائرنگ کرکے 14 سالہ لڑکے کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1866154
آپ کا تبصرہ