29 اگست، 2016، 12:33 PM

لاس اینجلس کے ائیرپورٹ پرفائرنگ کی اطلاع کے بعد افراتفری

لاس اینجلس کے ائیرپورٹ پرفائرنگ کی اطلاع کے بعد افراتفری

امریکی شہر لاس اینجلس کے ائیرپورٹ کوفائرنگ کی اطلاعات کے بعد خالی کرالیا گیا ہےجبکہ مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس کے ائیرپورٹ پرفائرنگ کی اطلاعات کے بعد اسے خالی کرالیا گیا ہے۔ فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے صورتحال پر قابو پانے کیلئے متعلقہ ادارے فوری حرکت میں آگئے ۔
پولیس اور متعلقہ اداروں نے سرچ آپریشن کےبعد ایئر پورٹ کو کلیئر قرار دےدیا جبکہ بند کیا گیا ٹرمینل بھی کھول دیا گیا ہے۔

News ID 1866540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha