شامی فوج کا دمشق کے قریب البلالیہ گاؤں پر قبضہ

شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران البلالیہ گاؤں کو وہابی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران البلالیہ گاؤں کو وہابی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شامی فوج کی دمشق کے اطراف میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے شامی فوج نے وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے البلالیہ گاؤں کو وہای دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے آزاد کرالیا ہے۔ ادھر حلب کے قریب شامی جنگي طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ درعا میں بھی وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر شامی فوج کے توپخانہ سے گولہ باری جاری ہے۔

News Code 1861008

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =