برطانیہ سمیت کئی یورپی ملکوں نے شہریوں کے شرم الشیخ جانے پر پابندی لگادی

مصری صحرائے سینا میں روسی طیارے کی تباہی کے بعد برطانیہ سمیت بیشتر ممالک نے اپنے شہریوں پر شرم الشیخ کے سیاحتی مقام جانے پر پابندی عائد کر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری صحرائے سینا میں روسی طیارے کی تباہی کے بعد برطانیہ سمیت بیشتر ممالک نے اپنے شہریوں پر شرم الشیخ کے سیاحتی مقام جانے پر پابندی عائد کر دی۔ مصر کے صحرائے سینا میں روسی طیارے کی تباہی کے بعد فرانس، بیلجیم اور نیدر لینڈ نے اپنے شہریوں کو شرم الشیخ جانے سے خبردار روک دیا، جبکہ جرمن ایئر لائن نے اپنی پروازوں کو منسوخ کر دیا۔ دریں اثنا جرمن وزارت خارجہ نے شہریوں کو جزیرہ نما صحرائے سینا کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جزیرہ نما صحرائے سینا میں روسی طیارے کی تباہی کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں لہذا جرمن شہری وہاں کے سفر سے گریز کریں۔

News Code 1859401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha