مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے مصر کیلئے تمام پروازیں بند کئے جانے کے باعث مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں سینکڑوں برطانوی شہری اپنی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ گزشتہ ہفتے مصری علاقے سینائی میں ایک روسی مسافر بردار طیارے کی تباہی اور ممکنہ طور پر اس حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کی اطلاعات کے بعد برطانیہ نے مصر کے لیے اپنی تمام پروازیں روکنے کا اعلان کر دیا تھا۔ جمعے کے روز 14 سو سیاحوں کو لے کر چند پروازیں برطانیہ پہنچیں، ہفتے کے روز بھی دو پروازیں شرم الشیخ سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ شرم الشیخ میں قریب 26 سو برطانوی شہری اپنی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
برطانیہ کا مصر کیلئے تمام پروازوں کی معطلی کا اعلان، 3ہزار سیاح پھنس واپسی کے منتظر
برطانیہ کی جانب سے مصر کیلئے تمام پروازیں بند کئے جانے کے باعث مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں سینکڑوں برطانوی شہری اپنی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
News ID 1859414
آپ کا تبصرہ