مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف وعدہ صادق 2 آپریشن کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا پر بیان دیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق نتن یاہو نے ایران کے میزائل حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے درجنوں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اسرائیل پر فائر کیے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حملوں کے بعد جوابی کاروائی ہمارا حق ہے۔ خطے کی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کاروائیوں کی ایران سرپرستی کررہا ہے۔ ایران کی ایماء پر غزہ، لبنان، یمن، عراق اور شام کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔
نتن یاہو نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک ایسے حملے کو قبول نہیں کرے گا۔ اسرائیل اپنے دفاع کو وظیفہ سمجھتا ہے اور ہم اس کام کو انجام دیں گے۔
آپ کا تبصرہ