مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں دو بم دھماکوں میں 86 افراد کی ہلاکت کے بعد ترکی کے وزير اعظم نے ملک میں 3 دن عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلونے ایک بیان میں کہا ہے کہ بم دھماکوں کے بعد انتخاباتی مہم کا سلسلہ تین تک معطل رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ کےریلوے اسٹیشن اور امن ریلی کے قریب 2 زور دار دھماکے ہوئے جن میں اب تک 86 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ دھماکوں میں 186 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی بنا پر ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ترکی میں دو بم دھماکوں میں 86 افراد کی ہلاکت کے بعد ترکی کے وزير اعظم نے ملک میں 3 دن عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1858759
آپ کا تبصرہ