مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرپشاور میں ارمڑ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ ایک شہری اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے پشاور میں ارمڑ کے علاقے بغوانان میں معمول کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ ایک مکان میں چھپے وہابی دہشت گردوں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، پولیس اہلکار اپنے زخمی ساتھی کو موبائل میں ڈال کر اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ ملزمان نے موبائل پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہکار ہلاک جب کہ ایک شہری اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
پاکستان کے شہرپشاور میں ارمڑ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ ایک شہری اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1857837
آپ کا تبصرہ