مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نےآج اپنے اجلاس میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بارے میں ایک قرارداد کو منظور کرکے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے سلسلے میں اپنی گذشتہ 6 قراردادوں کو منسوخ کردیا ہے۔سکیورٹی کونسل کے تمام 15 ارکان نے قرارداد نمبر 2231 کے حق میں ووٹ دیا ، قرارداد کا مسودہ سکیورٹی کونسل میں ایران کے نمائندے نے پیش کیا۔ ادھر یورپی یونین کے وزراء خارجہ نے بھی ایران اور گروپ1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کو منظور کرلیا ہے جس کے بعد یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔ امریکی کانگریس بھی 60 دن کے بعد ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے حق میں یا مخالفت میں اپنا ووٹ ڈالے گی امریکی کانگرس کی مخالفت کی صورت میں امریکی صدر اسے ویٹو کرکے معاہدے کو سرانجام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے اپنی ایک نئی قرارداد کے ذریعہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے سلسلے میں اپنی 6 قراردادوں کو منسوخ کردیا ہے۔
News ID 1856759
آپ کا تبصرہ