16 جولائی، 2015، 1:36 AM

سعودی عرب اور اسرائیل ،معاہدے کے بعد مبہوت ہوگئے

سعودی عرب اور اسرائیل ،معاہدے کے بعد مبہوت ہوگئے

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے پر جہاں عالمی سطح پربڑے اور وسیع پیمانے پرخوشی کا اظہار اور خیر مقدم کیا جارہا ہے وہیں سعودی عرب اور اسرائیل اس معاہدے سے مبہوت ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے پر جہاں عالمی سطح پربڑے اور وسیع پیمانے پرخوشی کا اظہار اور خیر مقدم کیا جارہا ہے وہیں سعودی عرب اور اسرائیل اس معاہدے سے مبہوت ہوگئے ہیں ،ایران کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے کے سلسلے میں سعودی عرب اور اسرائیل نے کوئی کسر باقی نہیں رکھی، لیکن اللہ تعالی نے انھیں اپنی مذموم کوششوں میں ناکام بنادیا ہے۔

سعودی عرب کے اتحادی ممالک نے وقت ضائع کئے بغیر ایران کو اس معاہدے پر مبارکباد پیش کی امارات اور کویت نے ایرانی صدر کو اس عظيم اور تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔عراق، شام، ہندوستان، پاکستان ،جاپان، گروپ1+5 کے رکن ممالک ، یورپی یونین کے صدر ، عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی ،ترکی ، عمان ،بحرین ، قطر اور لبنان نے معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تاریحی معاہدہ قراردیا ہے لیکن سعودی عرب اور اسرائیل اس معاہدے سے مبہوت کو کر رہ گئے ہیں۔

News ID 1856650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha