6 دسمبر، 2015، 7:24 PM

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کی ترکی کے اقدام کی مذمت

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کی ترکی کے اقدام کی مذمت

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نےعراقی سرزمین پر ترک فوجوں کے داخل ہونے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نےعراقی سرزمین پر ترک فوجوں کے داخل ہونے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ نبیل العربی نے کہا کہ عراق کے شمال میں ترک فوجوں کا داخلہ واضح و آشکار ہے جو غیر قانونی ہے اور جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

نبیل العربی نے کہا کہ عرب لیگ اس قسم کے اقدامات کی صرف مذمت کرسکتی ہے لیکن اس کا عملی جواب دینے کی اس میں صلاحیت نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے 150 فوجی عراق کے شہر موصل کے قریب  علاقہ بعشیقہ میں داخل ہوئے جس کی انھوں نے عراقی حکومت کو کوئی اطلاع نہیں دی۔ ترکی کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1860117

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha