14 جولائی، 2015، 5:28 PM

سعودی عرب اور اسرائیل کی ویانا معاہدے پر برہمی

سعودی عرب اور اسرائیل کی ویانا معاہدے پر برہمی

سعودی عرب اور اسرائیل نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات اور معاہدے کو ناکام بنانے کی بیشمار کوششیں کیں لیکن انھیں اس سلسلے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، سعودی عرب اور اسرائیل نے ویانا معاہدے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات اور معاہدے کو ناکام بنانے کی بیشمار کوششیں کیں لیکن انھیں اس سلسلے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، سعودی عرب اور اسرائیل نے ویانا معاہدے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل کے سابق وزير خارجہ لیبر مین نے تاریخی معاہدے کو سیاہ دن قراردیا ہے اسرائيلی وزير اعظم نے بھی اس معاہدے کو تاریخی اشتباہ کہاہے۔ ادھر سعودی حکام نے بھی معاہدے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب نے کبھی بھی اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں پر تشویش کا اظہار نہیں کیا لیکن اس نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو خطے کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرےگا اور اس سلسلے میں اس نے پاکستان کے ساتھ سانٹھ گانٹھ  جوڑ رکھی ہے۔

News ID 1856614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha