مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے پیٹرولیم و انرجی کے وزیریووال اشٹیٹنز نے ایران کے ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے فوری بعد متحدہ عرب امارات کا مخفیانہ دورہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی انرجی کے وزیر نے خلیج فارس کی عرب ریاستوں کا دورہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اس نے ایران کے ایٹمی معاہدے کے بارے میں اماراتی اور دیگر عرب حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل ، سعودی عرب اور بعض خلیجی ریاستیں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے نفاذ پر سخت برہم ہیں۔لہذا اس مشترکہ امر کے پیش نظر اسراغیل خلیجی ریاستوں کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ