مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بین کارسن کے بیان پر امریکی مسلمانوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بین کارسن کو صدارتی دوڑ سے باہر نکل جانا چاہیے کیونکہ وہ امریکی قوانین سے بے خبر ہیں۔ اس سے قبل بین کارسن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کسی مسلمان کو امریکی صدر نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ اسلام امریکی آئین سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ادھرکونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی آے آئی آر) نے بین کارسن کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر صدارتی دوڑ چھوڑ دیں کیونکہ یا تو وہ آئین کو نہیں سمجھتے یا اس کا لحاظ نہیں رکھتے جو کہتا ہے کہ کسی بھی عہدے کے لیے کسی مذہبی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کے ارب پتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ مسلمان ’ بہترین‘ اور ’ عظیم‘ ہیں لیکن امریکہ کو بعض مسلمانوں اور شدت پسند خیالات رکھنے والوں پر تشویش ہے۔
امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بین کارسن کے بیان پر امریکی مسلمانوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بین کارسن کو صدارتی دوڑ سے باہر نکل جانا چاہیے کیونکہ وہ امریکی قوانین سے بے خبر ہیں۔
News ID 1858301
آپ کا تبصرہ