مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ نماز جمعہ کے خطیب نے امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک میں غیر اخلاقی فلموں کے فروغ اور فتنہ و فساد پھیلانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو دوسرا اندلس بنانا چاہتا ہے۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے میں ایرانی ٹیم نے اہم کامیابی حاصل کی اور ایرانی ٹیم کی کوشش ضائع نہیں ہوگی لیکن ہمیں امریکہ کے مکر و فریب کے بارے میں بہت زيادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایران کے خلاف امریکہ کی عداوت اور معاندانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ امریکہ کو زمین پر پچھاڑنے کے لئے ہمیں اللہ تعالی کے وعدوں پر اعتماد اور یقین رکھنا چاہیے۔
خطیب جمعہ نے یمن کےمظلوم عوام پر6 ماہ سے مسلسل سعودی عرب کے ہولناک ، خوفناک اور بھیانک جرائم نیز یمن کے مختلف شہروں پرسعودی عرب کی مجرمانہ ، ظالمانہ اور وحشیانہ بمباری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے مدعی اور اسلام کے دعویدار کہاں چھپ گئےہیں؟ کیا یمن میں سعودی عرب انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کا ارتکاب نہیں کررہا ہے؟ کیا یمن کے معصوم بچے اور عام شہری انسانی حقوق کے دائرے میں نہیں آتے؟ آیت اللہ موحدی کرمانی نے داعش کے ساتھ امریکی مقابلہ کو جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے داعش کو جنم دیا ہے امریکہ نے ترکی میں داعش کے لئے تربیتی کیمپ قائم کئے ہیں امریکہ داعش کی بھر پور مدد کررہا ہے امریکہ اپنے بعض عرب اتحادیوں اور ترکی کے ساتھ ملکر اورداعش کو بہانہ بنا کر شام کی قانونی اور جمہوری حکومت کو گرانے کی ناپاک سازش کررہا ہے ۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ لندن اور اس کے خلاف عوامی مظاہرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف عالمی اذہان کو بیدار کردیا ہے اور اب صرف ایران میں ہی نہیں بلکہ لندن میں بھی لوگ اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔
خطیب نے جمعہ نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران میں امریکہ کے نفوذ کی راہیں بند کرنے پر تاکید کی ہے اور ایرانی قوم امریکہ کی تمام سازشوں کو ماضی کی طرح ناکام بنانے کے سلسلے میں اپنی جد وجہد جاری رکھےگی۔
آپ کا تبصرہ