30 دسمبر، 2016، 8:45 PM

اقتصادی مشکلات کو ملک کے اندرونی وسائل کے ذریعہ حل کرنے اور امریکہ پر اعتماد نہ کرنے پر تاکید

اقتصادی مشکلات کو ملک کے اندرونی وسائل کے ذریعہ حل کرنے اور امریکہ پر اعتماد نہ کرنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے امریکہ کی بد عہدی اور اس کے مکر و فریب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ایرانی سیاستداں اور شہری کو امریکی مکر و فریب میں نہیں آنا چاہیے اور اقتصادی مشکلات کو ملک کے اندرونی وسائل سے حل کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے نماز جمعہ کے خطبوں میں امریکہ کی بد عہدی اور اس کے مکر و فریب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ایرانی سیاستداں اور ایرانی شہری کو امریکی مکر و فریب میں نہیں آنا چاہیے اور اقتصادی مشکلات کو ملک کے اندرونی وسائل کے ذریعہ حل کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

آيت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے متعدد بیانات میں امریکہ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ایرانی حکام کو چاہیے کہ وہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کو نمونہ عمل قراردیں۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے یمن اور بحرین میں سعودی عرب کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یمن کے معصوم بچوں اور بےگناہ عوام کا قتل عام کرکے امریکہ اور اسرائیل کو خوش کررہا ہے اور اللہ تعالی سعودی عرب کے ظالم و جابر بادشاہ کو سخت ترین عذاب میں مبتلا کرےگا ۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے نہم دی سن 1388 ہجری شمسی میں ایرانی عوام کی بصیرت اور ہوشیاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے نہم دی کے موقع پر ایک بار پھر انقلاب اسلامی کی حمایت کرتے ہوئے عالمی سامراجی طاقتوں اور ملک کے اندر ان کے ایجنٹوں کے شوم منصوبوں اور فتنوں کو ناکام بنادیا۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام ہی اسلامی نظام کے کے اصلی حامی اور پشتپناہ ہیں۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ ایرانی حکام کو چاہیے کہ وہ اقتصادی مشکلات کو ملک کے اندرونی وسائل کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کریں اور امریکہ کے قول و فعل پر اعتماد نہ کریں کیونکہ امریکہ مکار اور فریبکار ہے اور وہ  اسلام و مسلمانوں کا بد ترین دشمن ہے۔

News ID 1869373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha