2 دسمبر، 2016، 1:59 PM

ایرانی حکام کو امریکہ کی ریشہ دوانیوں کے بارے میں ہوشیار اور بیدار رہنا چاہیے

ایرانی حکام کو امریکہ کی ریشہ دوانیوں کے بارے میں  ہوشیار اور بیدار رہنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے امریکی سینیٹ میں ڈی اماتو بل منظور ہونے اور امریکہ کی بد عہدی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ نے یہ بل منظور کرکے امریکی پستی کا ثبوت دیا ہے اور جس طرح ایرانی عوام بیدار ہیں اسی طرح ایرانی حکام کو بھی بیدار رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے امریکی سینیٹ میں ڈی اماتو بل منظور ہونے اور امریکہ کی بد عہدی کی طرف  اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکی سینیٹ نے یہ بل منظور کرکے امریکی پستی کا ثبوت دیا ہے اور جس طرح ایرانی عوام بیدار ہیں اسی طرح ایرانی حکام کو بھی بیدار رہنا چاہیے اور اور اندرونی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں امریکہ کی طرف نظر نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ امریکہ قابل اعتماد نہیں ہے۔آیت اللہ موحدی کرمانی نے منی کے المناک واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ منی کا المناک واقعہ آل سعود کی پستی ، غفلت اور ان کے بھیانک جرائم کا ایک نمونہ ہے آل سعود کا بڑے شیطان امریکہ کے ساتھ مضبوط رابطہ اس کی خباثت کا مظہر ہے۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں زائرین کی شرکت کو عالمی سطح پر بے مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ چہلم کا اجتماع محمد اور آل محمد کے ساتھ مختلف ممالک کے سنی اور شیعہ زائرین کی والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔

News ID 1868719

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha