مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: آئندہ ہفتہ پارلیمانی انتخابات اور خبرگان کونسل کے انتخابات میں ایرانی عوام دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے اور ایرانی حکام کو انتخابات میں دشمن کے نفوذ کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 22 بہمن مطابق 11 فروری انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیوں میں ایرانی عوام کی عظیم شرکت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی ایرانی عوام نے اپنے راسخ عزم ، بیداری ، استقامت اور پائداری کا بھر پور ثبوت فراہم کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عوام آئندہ ہفتہ انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کی تمام سازشوں کو نقش بر آب کردیں گے اور دشمن کی مرضی و خواہشات کے خلاف عمل کرکے اس کے تمام خوابوں کو چکنا چور کردیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گارڈین کونسل پر تنقید کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے فرمایا: جو لوگ گآرڈين کونسل پر تنقید کررہے ہیں وہ درحقیقت پارلیمنٹ اور قوہ مقننہ کی مخالفت کررہے ہیں گارڈین کونسل انقلاب اسلامی کا اہم ستون ہے گارڈین کونسل پر تنقید کرنے والے افراد مسئلہ کی گہرائی سے یا آشنا نہیں ہیں یا غیر ملکی دشمنوں کی خوشنودی کے لئے گارڈین کونسل کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی نے کامیابی کے بعد امریکہ کو دنیا میں رسوا اور تحقیر کردیا لہذا امریکہ انقلاب اسلامی کا بہت بڑا دشمن ہے جس کی دشمنی کا سلسلہ جاری ہے اور ایرانی عوام اور حکام کو چاہیے کہ وہ امریکہ کے مکر و فریب کے بارے میں ہوشیار رہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ مردہ باد کے نعرے پر امریکی حکام کی برہمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کا ماضی اور حال بھیانک اور سنگین جرائم سے مملو اور بھرا پڑا ہے ایسی صورتحال میں امریکہ مردہ باد نہ کہیں تو پھر کیا کہیں۔
رہبر معظم نے انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اپنی بصریت اور آگاہی کے ذریعہ صالح ، نیک اور مدیر و مدبر افراد کو انتخاب کرکے پارلیمنٹ میں روانہ کریں۔
آپ کا تبصرہ