3 نومبر، 2015، 7:42 PM

ایران کے خلاف امریکہ کی سازشوں اور اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

ایران کے خلاف امریکہ کی سازشوں اور اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب میں ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کے خلاف امریکہ کی سازشوں اور اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے طلباء کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب  میں ایران کے خلاف امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کے خلاف امریکہ  کی سازشوں اور اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سامراجی طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے عالمی دن کی مناسبت فرمایا: ایرانی قوم منطقی ، عقلمندانہ اور تاریخی تجربیات کی روشنی میں سامراجی طاقتوں کے ساتھ  مقابلہ اور مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھےگی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ وہی قدیمی امریکہ ہے جو انسانیت کا دشمن ہے لیکن بعض سادہ لوح افراد اس مکار دشمن کے مکر و فریب میں آجاتے ہیں اور امریکہ کی عداوت اور دشمنی کو فراموش کردیتے ہیں جبکہ امریکہ مناسب وقت دیکھ کر پشت میں خنجر گھونپ دیتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم کے مختلف طبقات کو امریکہ کی سازشوں اور معاندانہ پالیسیوں کے بارے میں ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کے بارے میں غفلت اور اندرونی معاملات میں اختلافات کو بہت بڑی غلطی اور خطا قراردیتے ہوئے فرمایا: بعض لوگ اندرونی مسائل اور کمزوریوں کو بہانہ بنا کر بیرونی دشمن کو بھول جاتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ  اسلام  اور مسملانوں کا اصلی دشمن ہے جو مسلمانوں کو کمزور بنانے کے لئے اپنا ہر وار استعمال کررہا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم اور ایرانی جوان پختہ عزم و ارادے کےساتھ اپنے اہداف  اور مقاصد کی جانب گامزن رہیں گے۔

News ID 1859326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha